Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کرلیا ہے۔ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔ انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔ تاہم پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیاعالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے، لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا ، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔ یوتھ فیسٹیول کے فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کئے جائیں گے ، 8 اور 10 نومبرکو رنگارنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا