Search
Close this search box.
پاکستان جرائم دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

تھائی لینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور نے 2 پاکستانیوں کو اغوا کرلیا

تھائی لینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور نے دو پاکستانیوں کو اغوا کر لیا ہے رپورٹ کے مطابق عمر عباسی اور ایڈوکیٹ رئیس عباسی دونوں 11 اکتوبر 2024 کو دبئی سے تھائی لینڈ روانہ ہوئے ، وزٹ ویزا پر لینڈنگ کے بعد دونوں ہی نے اپنی فیملی سے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔
دونوں ٹیکسی کے زریعے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے، اگلے دن عمر نے اپنے گھر رابطہ کیا کہ ان کو ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کر کے غیر قانونی طریقے سے گن پوائنٹ پہ میانمر کا بارڈر کراس کروایا اور دونوں کو اسکیمنگ سینٹر میں رکھا گیا، جہاں 17 گھنٹے سائبر کرائم کا کام کروایا جاتا ہے۔

دونوں مغویوں کے اہلخانہ نے حکومت سے فوری اقدمات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انہیں کام سے انکار پر مارا جاتا ہے کرنٹ لگایا جاتا ہے جیل میں بند کر دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں