Search
Close this search box.
پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، 40 اب بھی لاپتہ

یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ 3 لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے، یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر 2024 کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں