Search
Close this search box.
کراچی دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

امریکی صدارتی الیکشن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 پاکستانی نژاد بھی میدان میں

امریکا کے صدارتی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی نژاد بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلیمان بھوجانی جو پہلے بھی پاکستانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اب ایک بار پھر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ڈیموکریٹ کی جانب سے امیدوار ہیں۔ دونوں امیدواروں کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور وہ طویل عرصے سے ہیوسٹن میں آباد ہیں اور جنوری2023 سے ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ہیں۔

سلیمان لالانی اور سلیمان بھوجانی نے اپنے سابقہ دور میں ٹیکساس اسمبلی سے مسلمانوں کے حق میں کئی قراردادیں منظور کرائیں جن میں بالخصوص رمضان المبارک، عید میلاد النبی ﷺ اور یوم پاکستان سے متعلق قراردادیں شامل ہیں جب کہ انہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی امریکی ایوان میں آواز بلند کی۔

پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ یعنی حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کررہے ہیں اور اس بار ڈاکٹر لالانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف لیا سیمنز سے ہے جو کمیونٹی سروسز سے وابستہ ہیں۔

سلمان بھوجانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 کے نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ بھوجانی اٹارنی اور سٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

پچھلے الیکشن میں سلمان بھوجانی نے 20 ہزار 182 اور ان کے ری پبلکن حریف جو لیونگسٹن نے 14 ہزار 610 ووٹ حاصل کیے تھے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں