Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی صحت

کراچی میں اکتوبر کے دوران ڈینگی کے 363 کیسز رپورٹ

رواں برس کراچی میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے 363 کیسز سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو شہر میں ڈینگی کے 11 کیسز سامنے آئے۔ ضلع شرقی میں 2، وسطی میں 3 اور کورنگی سے ڈینگی کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوبی اور ملیر سے بھی ڈینگی کے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال شہر میں ڈینگی کے1 ہزار 746 کیسز سامنے آئے ہیں، اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 2 ہزار 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص انتقال کر چکا ہے، جس کا تعلق کراچی سے تھا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں