Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کمشنر کراچی نے سہراب گوٹھ انٹرسٹی بس ٹرمنل کےویٹنگ ایریا میں ائیر کنڈیشنر نصب کرنے کی ہدایت کردی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی آئی جی ٹریفک او ڈی سی ایسٹ کے ہمراہ سہراب گوٹھ انٹر سٹی ٹرمنل کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سہولتوں اور انتظامات کو بہتر بنانے  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر نے کہا کہ سہراب گوٹھ  انٹر سٹی بس ٹرمنل پر سہولتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ٹرمنل پر قائم کئے انتظار گاہ کو بہتر بنایا جائے گا انتظار گاہ میں  ائر کنڈیشنڈ نصب کئے جائیں گے  پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ڈیجیٹل انفارمیشن بورڈ نصب کیا جائے گا۔جسکےذریعے مسافروں کوآنے جانے والی بسوں کے مقررہ اوقات سے  لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاسکے گا۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں انڑ سٹی بسوں کے اڈوں کے خاتمہ سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملی ہے۔ شہر کے اندر رہ جانے والے بس اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کارروائی جاری رکھے گی

انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے سہراب گوٹھ بس ٹرمنل پر پہنچنے اوروہاں سے شہر کے مختلف علاقوں میں جانے کی شٹل سروس کو بہتر بنایا جائے ۔بس کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی بسوں کے مقررہ اوقات اور کرایوں کی تشہیر کو یقینی بنائیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں