Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں رواں برس پولیو سے 3بچے جاں بحق ایک بچے کا تعلق ضلع ملیر،2 کا بلوچستان سے تھا

کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔جیونیوز کی رپورٹ  کے مطابق جاں بحق بچہ عبداللہ بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیرکارہائشی تھا جبکہ جاں بحق 2 بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ سے تھا۔

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق ای او سی نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے، سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، پولیوکیسز ملیر، ضلع شرقی اور کیماڑی سے رپورٹ ہوئے

ای او سی کے مطابق بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

ای او سی  نے مزید بتایا کہ 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں