پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے میڈیکل وڈینٹل کالجز میں سال اول کے داخلوں کو روک دیا

پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے۔ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے حکم کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روکنے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا، چاروں صوبوں کی میڈیکل کالجز کے داخلوں کی مجاز یونیورسٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا

اعلامیے کے مطابق داخلوں کا عمل ہائیکورٹس کے حتمی فیصلے تک موخر کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کرنے والی پانچ جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی ایم ڈی سی کے اعلان کردہ ٹیسٹ کے نتائج کو حتمی شکل نہیں دی جائے گی اور نتیجہ 2024 کا آپریشن اس وقت تک معطل رہے گا جب تک سماعت کی اگلی تاریخ اور کوئی ادارہ اس نتیجے کی بنیاد پر داخلے کا عمل شروع نہیں کرے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts