Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

لندن کی عدالت کا پی آئی اےکے 8 سابق ملازمین کے حق میں فیصلہ، 5 لاکھ پاؤنڈ دینے کا حکم

قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دے دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، برطرف کئے گئے ملازمین قومی ایئر لائنز کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

جس پر پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں قومی ائیرلائن کے سابقہ ملازمین کی جانب سے ملازمت سے جبری طور پر نکالے جانے کے خلاف دائرمقدمے کی لندن کی ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروسز کورٹ 14 اکتوبر سے سماعت کررہی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں