کراچی میں آج سے سمندری ہوا چلنے کا سلسلہ کا بحال ہو گیا ہے۔مغربی سمت سے سمندری ہوا 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ مرطوب موسم کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 19 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگا۔ خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباو کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونگی
کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم ہی گزرے گا جبکہ نومبر کے وسط میں ہلکے خنک موسم کا آغاز ہو گا