Search
Close this search box.

کراچی میں 32 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک ہوائیں، مطلع جزوی ابرآلود، شہر میں آج بھی بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج بھی مطلع ابرآلود ہے اور شہر میں تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں