ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کاروائی کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق خاتون کے خلاف درخواست پر انہیں بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم سرکل کراچی کے مطابق ملزمہ عائشہ حنیف شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیسبک اور  واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز  بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts