Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کم تنخواہوں پر کام کریں یا گھر جائیں، پی سی بی کا کوچز اور آفیشلز کو پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاریاں شروع کردیں۔ بورڈ حکام نے قومی ٹیم، ہائی پرفارمنس سینٹر سے وابستہ مینجمنٹ اور پرانے بورڈ میں کام کرنے والے ارکان کو تنخواہوں میں کمی یا گھر جانے کا پیغام پہنچادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے فہرست تیار کرلی ہے جس میں ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ، ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ مشتاق احمد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کے نام شامل ہیں۔

ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی، پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین، سی ایف او جاوید مرتضٰی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ مجموعی طور پر 27 آفیشلز اور کوچز اس فہرست میں شامل ہیں۔ جنہیں تنخواہیں کم کرنے یا عہدہ چھوڑنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ عہدہ چھوڑنے پر 3 ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔

اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ 93 ہزار 750 روپے، ذاکر خان کی 9 لاکھ 61 ہزار 636 روپے، سمیع الحسن برنی کی 13 لاکھ 93 ہزار 999 روپے اور نجیب اللہ سومرو کی 11 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح مشتاق احمد 8 لاکھ 61 ہزار، ثقلین مشتاق 20 لاکھ اور شان ٹیٹ 16 لاکھ 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کے پی سی بی کے ساتھ معاہدے بھی اگلے ماہ ختم ہورہے ہیں۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں