Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی پولیس کا گاڑیوں میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی میں پولیس نے عدالتی حکم پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے ساتھ  کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس ،غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

سندھ کے چیف سیکریٹری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کوقبضے میں لیا جائے، غیرقانونی فینسی نمبرپلیٹ بنانےوالوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

چیف سیکریٹری نے یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  جرمانہ عائد کی جائے۔

کراچی پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، پریشر ہارن، بار لائٹس، غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور شہریوں سے ایک ہفتے میں گاڑیوں کو قانون کے مطابق کرنے کا حکم دیا ہے۔

 
 
 

 
 
View this post on Instagram

 
 
 
 

 
 

 
 
 

 
 

A post shared by Karachi Police (@karachipoliceofficial)

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ 4 جنوری تک تمام گاڑیوں سے کالے شیشے، پریشر ہارن، بار لائٹ، سائرن، فینسی نمبر پلیٹ ہٹادی جائیں۔

مقررہ تاریخ ختم ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر شہر بھر میں کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کیا جائے گے اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں