کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مسجد کے امام کو بھی نہ بخشا۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران لٹیروں نے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن خیر آباد میں بلال مسجد کے پیش امام علاقے کے کلینک میں دوا لینے گئے تو وہاں پہلے سے ڈکیت واردات کے لیے موجود تھے۔
کلینک میں ڈکیتوں کی موجودگی پر پیش امام حافظ اللّٰہ نے بھاگنے کی کوشش کی تو ڈکیتوں نے ان پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا اور جائے واردات کا معائنہ کیا جہاں سے انہیں نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔