Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں شراب کی ہوم ڈلیوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹرعظمیٰ خان نے ٹیم کے ہمراہ کی ہے جبکہ کارروائی پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ریلوے کے چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزم سنتوش کے بیان کے مطابق گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے۔

ملزم کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کوان کے گھروں تک شراب کی ڈلیوری کرتا ہے، ملزم سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انویسٹی گیشن پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں