Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن سندھ

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک بار پھر وضاحت دے دی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔

الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی انتخابات ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہو نکلے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں