Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات اور کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ اور سابق ایڈمسنٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب بھی موجود تھے۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نئے منصوبے کو کے الیکٹرک کینپ انٹرچینج کا نام دیا گیا جس سے 500کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی، کے کے آئی گرڈ 500 کلو واٹ کا پہلا اور کے الیکٹرک کے نظام میں 73واں گرڈ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کینپ انٹرچینج گرڈ اسٹیشن یقینی طور پر کراچی شہر کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔

نیا گرڈ اسٹیشن کے الیکٹرک کے سسٹم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق  نیشنل گرڈ انٹرچینج کے اس منصوبے پر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ کے کے آئی گرڈ کے قیام سے کراچی کو نیشنل گرڈ سے 2050 میگاواٹ تک بجلی کی ترسیل کی گنجائش قائم ہوجائے گی۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں