Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کراچی سے 31 اکتوبر کو قافلے روانہ ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی سمیت صوبہ سندھ سے شہر اقتدار اسلام آباد جانے والے قافلوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی کا قافلے اتوار کے بجائے اب پیر کی صبح 11 بجے کراچی سے روانہ ہوگا، جبکہ سندھ بھر کے قافلے پیر کی رات تک سکھر پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے سکھرسے یکم نومبرکو قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

پارٹی کے ہرایم پی اے کو8 سے 10 کاروں کا بندوبست کرنے کے ساتھ ہی ہرضلعی صدرکو کم ازکم 5 بسوں کا قافلہ سکھر پہنچانے کی ہدایت کی ہے، کارکنان کو انفرادی طورپربھی سکھر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پیرکو صبح 11بجے ٹول پلازہ پرکارکنان جمع ہوں گے اورقافلوں کا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہوگا۔

رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد سے قافلے رات کو سکھر پہنچیں گے، یکم نومبرکو قافلے سکھر سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے اور2 نومبر کوقافلے پنڈی کو پہنچیں گے۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد ہے۔ لانگ مارچ کا مقصد حکومت سے فوری انتخابات کا مطالبہ ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں