پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی سروسز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جسکے باعث ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے سروسز میں خرابی کی شکایات موصول ہونے کے بعد خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
As reported by PTCL, issue has been reported in data networks between South and North which is causing internet connectivity issues.
This issue is being investigated. PTA is monitoring the situation and further updates will be shared.
— PTA (@PTAofficialpk) August 19, 2022
پی ٹی اے کے مطابق ڈیٹا نیٹ ورک کا مسئلہ شمال اور جنوب کے درمیان کہیں پیدا ہوا ہے اور اس وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان ( پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔
Due to heavy rains and floods, PTCL’s optical fiber network is experiencing some technical faults. As a result, PTCL users in Northern and Central regions are facing Internet outage. Our teams are working to restore the services on priority.
— PTCL (@PTCLOfficial) August 19, 2022
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔