سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جانے والی پیپلز بس سروس کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے روٹ پر بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدالحلیم شیخ نے کراچی میں ائرپورٹ کے روٹ پر پیپلز بس چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدالحلیم شیخ کے مطابق بس سروس کے لئے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے اندر بس ٹرمینل بھی بنایا جائے گا۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کےاندر بس سروس مہیا کرنے کے حوالے سندھ حکومت اور سی اے اے کے درمیان مذکرات طے پا گئے ہیں۔
عبد الحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن پیپلزبس سروس کے 2 بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کیلئے تیار ہے۔ ایئرپورٹ روٹ پر بس سروس چلنے سے عوام کو سہولت ہوگی۔