Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بابراعظم کو صرف 2 مرتبہ کھیلتے دیکھ کر انہیں کپتان بنانے کا مشورہ دیا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم کو کپتان بنانے کا مشورہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو دیا تھا۔

عمران خان نے غیرملکی ٹی وی ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ وزیراعظم تھے تو پاکستان کرکٹ بہت خراب وقت سے گزر رہی تھی۔

سابق کپتان نے پروگرام میں بتایا کہ ” میں نے بابراعظم کو صرف دو مرتبہ کھیلتے دیکھا اور فوری طور پر کرکٹ کے سربراہ سے کہا کہ آپ اسے ضرور کپتان بنائیں کیونکہ وہ عالمی معیار کا پلیئر ہے”۔ 

عمران خان نے کہا کہ "بابراعظم بہترین کرکٹر ہے انہوں نے ایسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو اتنے تحمل سے اسٹروک کھیلے ۔ بابراعظم کی تکینک بہترین ہے”۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ بات بہت معنی رکھتی ہے کہ ٹیم کا کپتان عالمی معیار کا ہو تاکہ اسکا نہ صرف ٹیم بلکہ پوری دنیا میں احترام ہو۔

عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم سے ورلڈکپ جیتنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اچھی لگ رہی ہے مجھے لگتا ہے ہم فائنل جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے بابراعظم کو 2019 میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے دور میں کپتان بنایا گیا تھا۔ بابراعظم کو سرفرازاحمد کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں