Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایم کیوایم کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی درخواست مسترد کردی اور 28 اگست کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

وکیل خالد جاوید خان نے کہا کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں بھی یونین کمیٹیوں کی تعداد کا تعین حکومت کرتی ہے، آبادی کے علاوہ دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کرہی حد اور حلقہ بندی ہوتی ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ 4 لاکھ کا ہو یا 10 لاکھ کا، وزیراعظم کے لیے ووٹ برابر ہوتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایم کیو ایم نے جو نکات سپریم کورٹ میں اٹھائے وہ سندھ ہائیکورٹ میں کیوں نہیں لیے؟ پولنگ سے چند دن قبل پہلے مرحلے کا الیکشن روکنے کی استدعا کی گئی۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندی اتھارٹی سے رجوع ہی نہیں کیا، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت مل کر کام کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کئی حدبندیاں تبدیل کی گئیں، ووٹرز کو حدبندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سیاسی جماعتوں کا مسئلہ صرف میئرکے الیکشن کا ہے، کون جانے یہ میئر کس جماعت سے منتخب ہو گا۔

سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہی ہو گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایم کیو ایم پہلے مناسب فورم سے رجوع کرے، حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔

کوئی بھی آئینی عدالت حقائق کے درست تعین کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی، جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں