Search
Close this search box.

ابراراحمد ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری دوسرا ٹیسٹ حتمی مرحلے کی جانب بڑھنے لگا۔ ملتان ٹیسٹ میں کیرئیر کا آغاز کرنے والے ابراراحمد نے شاندار کارکردگی سے میچ کو یادگار بنالیا اور ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

ابرار احمد نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں انگلینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کئے رکھا اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

نوجوان اسپنر نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے 7 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ اس طرح میچ میں انکے حصے میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں آئیں۔

ابرار احمد کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ اس سے قبل فاسٹ باؤلر محمد زاہد کو بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے اور میچ میں ابھی تقریباً ڈھائی دن کا کھیل باقی ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 281 رنز اسکور کئے تھے جسکے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی اور انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری ملی تھی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں