Search
Close this search box.
Search
Close this search box.

چکن بریانی بنانے کی ترکیب

INGREDIENTS

چکن :ایک کلوگرام

1 چاول ایک کلوگرام

2 نمک حسبِ ذائقہ

3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

4 ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانے سائز کی

6 ٹماٹر تین عدد درمیانے سائز کی

7 لال مرچ ایک چائے کا چمچ

8 مکھن دو کھانے کے چمچ

9 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

10 ہلدی ایک چائے کا چمچ

11 پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ

12 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

13 تیز پات ایک سے دو ٹکڑے

14 دہی ڈیڑھ پیالی

15 دودھ آدھی پیالی

16 زردے کا رنگ چٹکی بھر

17 ہرا دھنیا آدھی گٹھی

18 پودینہ آدھی گٹھی

19 کوکنگ آئل آدھی پیالی

20 گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

METHOD

چکن کو صاف دھوکر چھلنی میں خشک کرنے رکھ دیں2پیاز، ادرک، ہرادھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں اور چاولوں کو بیس منٹ پہلے دھو کر بگھو دیں3ادرک لہسن پیسٹ، نمک، ایک چائے کا چمچ لال مرچ اور دہی کو ملالیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں4پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ڈال کر پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں5آدھی پیاز نکال کر بقیہ پیاز میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں6اس میں مصالحہ لگی چکن ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں7چکن گلنے تک پکا کر چولہے سے اتار لیں8علحیدہ پین میں چاولوں کو ابالنے کے لئے پانی رکھیں، اس میں نمک، گرم مصالحہ اور تیز پات ڈال دیں9ابال آنے پر چاول ڈالیں اور ایک کنی رکھ کر چھلنی میں چھان لیں10اسی پین میں ہلکا سا آئل لگائیں11پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چکن پھیلا کر ڈالیں12اس پر کٹا ہوا ہرا مصالحہ، تلی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ادرک، زردے کا رنگ ملا ہوا مکھن ڈالیں اور دوبارہ سے چاولوں کی تہہ لگاکر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں13دس سے بارہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد اچھی طرح ملا لیں اور تین سے چار منٹ مزید دم پر رکھ دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

About Company

Popular Categories

QUICK LINKS