ہمارے اپنے قوانین ہیں، امریکی خاتون کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے، ترجمان دفترخارجہ

پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، خاتون کے حوالے سے مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جب تک کسی کے پاس قانونی طور پر ملک کا ویزہ موجود ہے تو کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا، اس حوالے سے حکومت سندھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔

Spread the love
Leave a Reply