Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد5  ہوگئی،50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا۔ جبکہ لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبورہوگئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب کئی ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔

آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کوبھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔

آگ اس قدر ہے کہ اسے بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا جبکہ لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبورہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ لائی جاسکیں۔آگ بھڑکنے کی وجہ سےلاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حدتک آلودہ ہوگئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ سے ہزاروں گھر اور کاروباری مراکز جل کر خاک ہوگئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply