عام انتخابات کیلئے گہماگہمی بڑھنے لگی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بات کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ایم کیوایم این اے 243 کیماڑی، این اے 229، 230 اور 231 ملیر کی سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کے لیے تیار ہے جب کہ ایم کیوایم این اے 239 ضلع جنوبی پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں میں آنے والی 10 صوبائی نشستوں پربھی ایم کیوایم بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم ایم کیو ایم ان سیٹوں کے علاوہ کراچی کی کسی نشست پر بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔