Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ریلوے پولیس کی سٹی اسٹیشن پر کارروائی، غیرقانونی طور پر بھیجے گئے پٹاخے اور آتش بازی کا سامان برآمد

کراچی میں ریلوے پولیس نے سٹی اسٹیشن کے گودام میں کارروائی کر کے سامان سے غیر قانونی آتش گیر مادہ اور پٹاخے برآمد کرلیے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ سامان میں پھلجھڑیاں، پٹاخہ بم اور ڈوری پٹاخہ بم شامل ہے، آتشبازی کا سامان لاہور سے کراچی بھیجا گیا تھا۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ آتش گیر مادہ کارگو سے وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts