Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رات کے اوقات میں یخ بستہ ہوائیں، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی کے شدت میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہرقائد میں رات کے اوقات میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو سرد بنادیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد رات میں سردی بڑھنے لگی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطا 50 جبکہ شام میں 20 فیصد رہے گا اور مشرقی سمت سے سست رفتار ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو موسم سرما کی بارشوں کی نوید سنا دی ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر کے آخر میں سندھ سمیت کراچی میں بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts