Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر میں 6 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو گرفتار، ایک ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر 6 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ڈاکو ہلاک، 7 کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ ایک کو حراست میں لے لیا گیا، ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ہلاک اور گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے گزشتہ روز شادی کے گھر میں چوری کی تھی، ملزمان گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب گلستان جوہر، مچھر کالونی، احسن آباد، بہادر آباد اور لیاری کلری میں بھی مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، اس دوران 6 ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts