نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس کا عوامی شکایتی سیل 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔ شکایتی سیل کو عوام کیلئے 24 گھنٹے متحرک کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سی ایم ہاؤس پبلک کمپلین سیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جسکے مطابق شکایتی سیل میں اب تک 747 شکایتیں موصول ہوئیں جس میں سے 486 کو حل کردیا گیا جبکہ 261 شکایتوں پر کام جاری ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کیلئے کام نہیں کیا جائے گا تو متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری اداروں میں رشوت کے کلچر سے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رشوت ایک لعنت ہے اور رشوت کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمیں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔