Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

افغانستان میں 9 دنوں میں تیسرا شدید زلزلہ، ریکٹراسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افغانستان میں گزشتہ 9 دنوں میں یہ تیسرا شدید ترین زلزلہ ہے۔

افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

افغانستان میں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا۔ افغان صوبے ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔

واضح رہے کہ 9 روز کے دوران افغانستان میں تین زلزلے آچکے ہیں، پہلا زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تباکن زلزلے کی وجہ سے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ زلزلے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 90 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts