Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری بس میں 70 افراد کو لوٹنے کا مقدمہ درج، پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری ورکرز سے بھری بس لوٹنے کے واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے کئی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں عظیم پورہ روڈ پر ہوئی اجتماعی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر وقوعہ کے 12 گھنٹے بعد مدعی محمد سلمان کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ملزمان نے بس سوار فیکٹری ملازمین کے علاوہ آس پاس کے شہریوں سے بھی لوٹ مار کی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق واردات کی جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج میں نہیں ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نے کئی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے ہیڈ محرر وقار احمد کو ہٹا دیا گیا۔ انٹیلی جنس افسر فہیم اور اہلکار سعد کو بھی عہدے سے ہٹا کر کوارٹر گارڈ کر دیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی تھانے کے نئے ایس ایچ او ثاقب خان چارج لینے کے بعد گھر چلے گئے تھے، ایس ایس پی نے نئے ایس ایچ او ثاقب خان کی سرزنش کی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور پھر تھانے پہنچے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement