سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی الیکٹرک بس سروس کے ایک اور نئے روٹ کا اعلان کردیا۔ وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نئے روٹ سے عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیا روٹ ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 سے نمائش چورنگی تک 18 کلو میٹر طویل ہے۔
کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے مزید ایک اور روٹ کا اعلان
ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 تا نمائش 18 کلومیٹر طویل بس روٹ ہوگا، وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن
الیکٹرک بس صفورہ چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی سے براستہ پرفیوم چوک ملینیم مال جائے گی
الیکٹرک بس ڈالمیا، لیاقت نیشنل… pic.twitter.com/KeVGmtDtCH
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) July 31, 2023
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق الیکٹرک بس صفورہ چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی سے براستہ پرفیوم چوک ملینیم مال جائے گی۔ الیکٹرک بس ڈالمیا، لیاقت نیشنل ہسپتال، جیل چورنگی ایم اے جناح روڈ ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پہنچے گی۔
وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا آج سے آغاز کردیاگیا ہے۔ الیکٹرک بس کے نئے روٹ سے عوام کی سفری سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا،