اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ملتوی کئے جانے والے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے عملی امتحانات کا بھی شیڈول جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 14 جون کو ملتوی کئے جانے امتحانات اب 19 جون کو لئے جائیں گے۔ 15 جون کو ملتوی ہونے والا پرچہ 20 جون کو ہوگا جبکہ 16 جون کو ملتوی کئے جانے والے امتحانات 21 جون کو ہوں گے۔
اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جسکے مطابق انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات 20 جون سے 20 جولائی تک ہوں گے۔
واضح رہے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر امتحانات ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
کمشنر کراچی کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ بورڈ آف کراچی نے شہر میں 14 ، 15 اور 16 جون کو شیڈول امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔