Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی، خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی اور آٹےکی قیمتوں میں کمی کردی گئی تاہم اس کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان  یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر  آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طورپرہوگا۔

 

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق رمضان سبسڈی کے تحت ایک کلوچینی کی قیمت 15 روپےکم کی گئی جس کے بعد چینی85 روپےسےکم کرکے70 روپےکلو کردی گئی  ہے۔

 

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان ریلیف پیکج کےتحت 950 روپے کا ملنے والا 20  کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

 

ترجمان کے مطابق رمضان ریلیف پیکج  میں 19 اشیاءکی فروخت شناختی کارڈ سے مشروط ہے لہٰذا سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts