Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار ایک چھٹی اور رمضان المبارک کے اوقات کار برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ وار ایک کی بجائے دو چھٹیوں کی بحالی کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ وفاقی سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار ایک چھٹی اور رمضان المبارک کے دفتری اوقات کار برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بارہ اپریل کے جاری کردہ ہفتہ وار ایک چھٹی اور مقرر کردہ دفتری اوقات کار کو جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فی الحال وفاقی سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو کی بجائے ایک چھٹی برقرار رہے گی۔ 




وفاقی سرکاری دفاتر پیر سے ہفتے کے دوران کھلے رہیں گے۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ دفتری اوقات کار صبح آٹھ سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔


جمعہ کے روز دفتری اوقات کار صبح آٹھ سے دن ایک بجے ہوں گے۔ ہفتہ وار ایک چھٹی اور دفتری اوقات کار تاحکم ثانی برقرار رہیں گے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts