Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، گرمی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق وسطی سندھ میں ایک سائیکلونک سرکیولیشن موجود ہے جسکے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شہر کے چند مقامات پر انتہائی سست رفتار سے چل رہی ہیں۔

سائیکلونک سرکیولیشن کے باعث کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کے دن کے اوقات میں تو گرمی رہے گی لیکن شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جسکے باعث شہر گرمی کی شدت میں کمی ہوگی اور شہر کا موسم ایک بار پھر خوشگوار متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی کا موسم دن کے اوقات میں گرم اور مرطوب جبکہ شام میں خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں فی الحال کسی ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں ہے۔

واضح رہے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) آنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے نتیجے میں جنگلات میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts