Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے لگیں، 24 نومبر سے سردی میں اضافے کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے 24 نومبر سے سردی میں اضافے کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

شہرقائد میں صبح سویرے اور رات اوقات کے ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شام میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شہر کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 نومبر سے سردی میں مذید اضافہ ہوگا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی ہوتی جائے گی۔

ملک بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں اور اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں موسم سرما بھی طویل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts