امریکی ڈالر آج بھی قابو نہیں آسکا۔ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 240 سے تجاوز کرچکی ہے۔
بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 9 پیسے مزید مہنگا ہوکر 240 روپے سے تجاوز کرگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 246 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57.07 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہ جاسکی۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔