Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کورنگی کازوے پر سیلابی ریلے میں 40 سے زائد افراد ڈوب گئے، ریسکیو کا عمل جاری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے زیر اثر ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد ملیر ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث باعث ملیر ندی بپھر گئی۔

کورنگی کازوے پر پانی سڑکوں پر آگیا۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں کورنگی کازوے سے گزرنے والے 40 سے زائد افراد پانی میں ڈوب گئے۔

واقعہ گودام چورنگی سے بلوچ کالونی کی طرف جانے والے کازوے پر پیش آیا۔ انتظامیہ نے خبر ملتے ہی پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعثٖ فوری طور پر کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ایدھی کے رضاکاروں سمیت ، پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افراد بھی پہنچ گئے۔

کازوے پر پھنسے ہوئے 15 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر افراد کو بھی پانی سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔ شہریوں کو ایدھی رضاکار کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کررہے ہیں۔

Advertisement

جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے ٹریکٹر کی مدد سے بھی موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement