Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی کرکٹر کامران اکمل کے گھر کے باہر سے قربانی کا بکرا چوری

پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بیٹر اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے گھر کے باہر سے قربانی کا بکرا چوری ہوگیا۔ کامران اکمل کے والد نے چوری سے متعلق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل عیدالاضحٰی پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے 6 بکرے لائے تھے جنہیں گھر کے باہر ہی ٹینٹ لگاکر باندھا گیا تھا۔

سوسائٹی میں رہائش کے باوجود کامران اکمل چوروں سے نہ بچ سکے۔ چوروں نے رات گئے چھ میں ایک بکرے کو چوری کرلیا جسکا گھر والوں کو علم صبح کے وقت ہوا۔

کامران اکمل کے والد کے مطابق گھر کے باہر بکروں کی دیکھ بھال کیلئے ملازم بھی موجود تھا لیکن 3 بجے کے قریب اسکی آنکھ لگ گئی اور ملازم کے سوتے ہی چوری سب سے اچھا بکرا چوری کرکے لے گئے۔

کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی کو آگاہ کردیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کو تلاش کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts