Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے شناختی کارڈ سمیت متعدد شرائط ختم

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز  کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری  کے لیے  استعمال  ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پرخریداری  کے لیے  شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد  اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

ترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر  تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جب کہ اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts