Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سپراسٹور میں آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری، عمارت میں رہائشیوں کا داخلہ جرم قرار

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت کے نیچے قائم معروف سپراسٹور میں آگ بجھائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے خدشہ کے باعث رہائشیوں کے داخلہ پر پابندی لگادی گئی۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جیل چورنگی پر واقعے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت کے کسی بھی رہائشی کا عمارت میں داخل ہونا جرم قرار دیدیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کا کوئی بھی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہونے پر جرم کا مرتکب ہوگا، عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ عمارت کے تمام راستوں پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمارت کو مخدوش قرار دیا جاچکا ہے، لیکن کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران عمارت کا معائنہ کریں گے۔

 

عمارت کے مختلف حصوں کے نمونے لے کر ٹیسٹ کئےجائیں گے جسکی رپورٹ آنے کے بعد ہی عمارت کے قابل رہائش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

واضح رہے جیل چورنگی کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت کے نیچے واقع معروف سپراسٹور میں یکم جون کو آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر تقریباً 4 دن کے بعد قابو پایا گیا۔ عمارت کو تمام مکینوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts