Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 سے 7 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

 


قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔

 


ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی  میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے پاس اس وقت 162 ارکان ہیں جب کہ اپوزیشن کا  دعویٰ ہےکہ ان کے پاس 24 حکومتی ارکان کی حمایت بھی ہے۔

 


 آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آج شام مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts