Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی، رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی مسلسل دوسرے ماہ سےکم رہی ہے، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی، جب کہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد ریکارڈکی گئی۔

بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بتایا کہ مارچ 2025 میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد پر آگئی ہے، جو تین دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فروری 2025 میں افراط زر کی شرح 1.5 فیصد تھی، جبکہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مہنگائی بڑھنے کی اوسط رفتار 5.25 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 27.06 فیصد رہی تھی۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے مارچ کے مہینے کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts