Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رمضان المبارک میں چینی کس قیمت میں ملے گی؟ سبسڈائز فارمولا تیار

رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک میں فی کلو چینی 130 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دی جائے گی، رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی جبکہ چھوٹے بڑے اسٹورز پر سبسڈائز چینی ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔ رمضان المبارک میں 1 اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے، شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔

سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔ میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمے داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts