Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنیوالا عراقی شخص فائرنگ سے ہلاک

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودرتلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی پر عدالت نے ہلاک شخص پر مقدمے کا آج سنانے والا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اس ملعون شخص کی ہلاکت کی پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس شخص کو قتل کرنے کی اصل وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ اس عراقی شخص نے 2023ء میں متعدد بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی، جس کے بعد مسلم ممالک میں احتجاج کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply