Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

امریکی صدارتی انتخابات، ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کچھ علاقوں کے بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنز میں ’’قبل از وقت ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے۔ جہاں انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے۔ اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

پاکستان کی قومی زبان اردو جنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی باشندے وغیرہ اردو بولتے ہیں، امریکہ میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں۔

شکاگو بورڈ آف الیکشن کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹرز اپنے ساتھ ترجمان بھی لاسکتے ہیں۔ شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پرٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیوبیلٹ بھی موجود ہوگی ۔ شکاگو میں قبل از وقت ووٹنگ یکم نومبر تک جاری رہے گی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں